عابد علی حیات ہیں، غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، راحما علی

بدھ 4 ستمبر 2019 12:20

عابد علی حیات ہیں، غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، راحما علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) اداکار عابد علی کی بیٹیوں نے میڈیا چینلز سے اپنے والد کی وفات کے متعلق جھوٹی خبروں کو نہ نشر کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار عابد علی جو اِن دنوں ہسپتال داخل ہیں ان کی دونوں بیٹیوں ایمان علی اور راحما علی نے تمام میڈیا چینلز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی موت کے متعلق جھوٹی خبر چلانے سے گریز کریں ۔ اس سلسلے میں راحما علی کا کہنا تھا کہ ان کے والد اب صحت یاب ہو رہے ہیں اور خدا کے لئے جب تک زندہ ہیں ان کو زندہ ہی رہنے دیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے پرستار ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

وقت اشاعت : 04/09/2019 - 12:20:46

Rlated Stars :