پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا ،شوبز شخصیات کاعابد علی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار

عابد علی نے اپنی لازوال اداکاری اور تخلیقی کام کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا شاہد ہی کوئی دوسرا فنکا راس منزل کو حاصل کر سکے ان کا ہر کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش ہے‘قوی خان ، مسعود اختر ، شبیر جان ، سہیل اصغر ،جاوید شیخ و دیگر کا اظہار تعزیت

جمعہ 6 ستمبر 2019 12:59

پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا ،شوبز شخصیات کاعابد علی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے دنیا سے چلے جانے سے فن کا ایک اور باب بند ہو گیا ، عابد علی نے اپنی لازوال اداکاری اور تخلیقی کام کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا شاہد ہی کوئی دوسرا فنکا راس منزل کو حاصل کر سکے ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان ، مسعود اختر ، محموداسلم ، شبیر جان ، سہیل اصغر ،جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ،شان ، سید نور ، ثناء ، نبیل ، معمر رانااور دیگر نے عابد علی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغات میں کہا کہ پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا، فن کی دنیا میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ عابد علی وہ باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے ہر کردار کو انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا اور وہ کردار ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا ۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اداکار عابد علی نے ہر کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا اور ان کا ہر کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔
وقت اشاعت : 06/09/2019 - 12:59:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :