واقعہ کربلا سے ہمیں باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس ملتا ہے ‘ شاہدہ منی

امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ‘ محرم الحرام کے حوالے سے بیان

جمعہ ستمبر 12:50

واقعہ کربلا سے ہمیں باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس ملتا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) پرائیڈ آف پرفارمنس ،میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے ساری انسانیت کو سبق ملتا ہے کہ کبھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے ،امام حسین علیہ السلام اور ا ن کے رفقاء نے کربلا کے میدان باطل قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار اور عظیم قربانی دے کر اسلام کونئی زندگی دی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ساڑھے تیرہ سو سال گزرنے کے باوجود بھی ان کی عظیم اور لازوال قربانی کو یاد کیا جاتا ہے اور رہتی دنیا تک اسی طرح یاد کیا جاتا رہے گا جبکہ یزید کا کوئی بھی نام لیوا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد بھی لازوال قربانی ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کے لئے خدا کی جانب سے غیب سے مددآئے گی اور اسے ساری دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی ۔

متعلقہ ستارے‎ :

Shahida Mini

شاہدہ منی

Shahida Mini

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/09/2019 - 12:50:26

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments