راولپنڈی، یوم شہداء کی تقریب کے دوران شہداء کی زندگی کے حوالے سے بنائی گئی فلم دیکھتے ہوئے تقریب میں شریک ہر شخص کی آنکھیں نم ہوئیں

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرمیں یوم شہداء کی تقریب کے دوران شہداء کے خاندانوں کے تاثرات اور شہداء کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بنائی گئی فلم دیکھتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سمیت تقریب میں شریک ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کی گئی شارٹ فلم ،ڈاکو منٹری فلم میں شہداء کی گھروں سے محاذ پر جانے اور واپس میت آنے کے مناظر دکھائے گئے۔ اس کے بعد جب شہداء کے جسد خاکی گھر پہنچنے تو ان کی والدین ‘بیوی بچوں پر کیا گزرتی ہے یہ سب کچھ اس فلم میں دکھایا گیا۔تقریب میں شریک تمام افراد اور ملک بھر میں ٹی وی سکرینز پر دیکھنے والے لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

وقت اشاعت : 06/09/2019 - 16:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :