باﺅ اصغر علی نے اپنی فیس بک سے لائیکہ خان کی فرینڈ شپ ختم کر دی

فنکار اپنی فنی صلاحیتوں سے بنتے ہیں فحاشی پھلانے سے کوئی فنکار نہیں بنتا،باﺅ اصغر

ہفتہ ستمبر 12:32

باﺅ اصغر علی نے اپنی فیس بک سے لائیکہ خان کی فرینڈ شپ ختم کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء) باﺅ اصغر علی نے اپنی فیس بک سے لائیکہ خان کی فرینڈ شپ ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر ،رائٹر و باﺅ پروڈکشن کے روح رواح باﺅ اصغر علی نے اداکارہ لائیکہ خان سمیت فیس بک پر غیر اخلاقی تصویریں اپ لوڈ کرنے والے کئی لوگوں کی اپنی فیس بک سے فرینڈ شب ختم کر دی،باﺅ اصغر علی کا کہنا ہے کہ فحاشی پسند نہیں اس لیئے فحش تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے لوگوں کی فیس بک فرینڈ شپ ختم کر دیتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ پیسے کی ہوس میں کچھ فنکار ،پروڈیوسر و ڈائریکٹر حضرات محرم الحرام کا احترام بھی بھول گئے ہیں ،محرم الحرام کے دنوں میں بھی کئی تھیٹروں میں سٹیج ڈرامے جاری رہے اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصویریں اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ بھی بند نہ ہوا جوکہ بلکل مناسب نہیں ۔

متعلقہ ستارے‎ :

Bao asghar

بائواصغر

Bao asghar

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/09/2019 - 12:32:11

Your Thoughts and Comments