کسی بھی شعبے میں مہارت کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے ‘ ندیم بیگ

فلم کی کامیابی میں پردہ سکرین پر نظر آنے والوں کے علاوہ درجنوںلوگوں کی محنت شامل ہوتی ہے ‘سینئر اداکار

اتوار 8 ستمبر 2019 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں مہارت کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے ، فلم کی کامیابی میں کسی ایک شخص کاہاتھ نہیں ہوتا بلکہ پردہ سکرین پر نظرآنے والوں کے علاوہ درجنوں لوگوں کی محنت شامل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ کوئی بھی انسان گھر سے سیکھ کر نہیں آتا بلکہ اپنے شعبے میں سینئرزسے سیکھتا ہے اور پھر اپنی محنت اور لگن سے اس میں نکھار لاتا ہے ۔

شوبزکے آغاز میں اداکاری پر گرفت نہیں تھی لیکن جوںجوں سینئرز کے ساتھ کام کیا میرے کام میں بھی پختگی آتی گئی ،کامیاب ہونے کے لئے عملی کام اور تجربہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ ندیم بیگ نے کہا کہ بدلتے وقت کیساتھ فلم انڈسٹری میں بھی تبدیلی آئی ہے لیکن اسے ہم نے مثبت سمت کیسی دینی ہے یہ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں پر منحصر ہے ۔
وقت اشاعت : 08/09/2019 - 15:30:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :