گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائیگا

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر کل (جمعرات )12محرم الحرام کو سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مجلس عزامیں شوبز شخصیات کے علاوہ عزیز و اقار ب بھی شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے نامور سوز خواں بارگاہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ اس موقع پر نیاز بھی تقسیم کی جائے گی ۔علاوہ ازیں اداکارعمران شوکی کی رہائشگاہ پر بھی محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا جائے گا اورنیازتقسیم ہو گی ۔

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 13:14:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :