سمیرا چودھری نے بلیک میل کرنے کے لئے فلک بٹ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کروا دی

مجھے کسی قسم کی دھمکیوں اور جھوٹی ایف آئی آرسے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا،اداکارہ فلک بٹ کی گفتگو

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اسٹیج اداکارہ سمیراچودھری نے بلیک میل کرنے کے لئے اداکارہ فلک بٹ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی،تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی معروف اداکارہ فلک بٹ نے کہا ہے کہ سمیراچودھری نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کروائی ہے،فلک بٹ نے کہا کہ جس شخص کو سمیرا چودھری میرا آشنا بتا رہی ہے وہ میرا ڈرائیورہے،انہوں نے کہا کہ اب میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکو خارج کروانے کے لئے سمیراچودھری مجھے بلیک میل کررہی ہے اور ایف آئی آرخارج کروانے کے لئے مجھ سے پیسے مانگ رہی ہے،فلک بٹ نے کہا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں،اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی،انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنا شوق پورا کرلیں مجھے کسی قسم کی دھمکیوں اور جھوٹی ایف آئی آرسے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا،کیوں کہ میں نے ہمیشہ اپنی محنت کے بل بوتے کام حاصل کیا ہے اور محنت سے ہی موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 13:14:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :