200 سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے معروف کامیڈین لہری کی ساتوی ںبرسی پرسوں منائی جائے گی

بدھ ستمبر 14:17

200 سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے معروف کامیڈین لہری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) 200سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے معروف کامیڈین لہری کی ساتویںبرسی کل 13ستمبر بروزجمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔1955ء میں فلم "انوکھی " سے فلمی سفر شروع کرنے والے سفر اللہ( لہری) نے 200سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کر کے زبر دست شہرت حاصل کی۔لہری پاکستان کے ان مزاحیہ اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے منفرد سٹائل سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا انداز دیا۔

(جاری ہے)

ان کے برجستہ مکالمے کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت تھے۔ان کی مشہور فلموں میں انجان ، دل میرا دھڑکن تیری ، پھول میرے گلشن کا ، بالم ،جلتے سورج کے نیچے بہن بھائی ، روڈ ٹو سوات ، انسان بدلتا ہے سوسائٹی ، جوکر ،کون کسی کا ، ہمسفر ،انہونی ، چاہت ، صبح کا تارا ، صاعقہ ، آنچل اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔لہری کو بہترین ادا کاری پر 11نگار اور دیگر ایوار ڈ ز سے نوازا گیا۔لہری 13 ستمبر 2012ء کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال پا گئے لیکن ان کی یاد گار فلمیں اور ان کے کئے گئے بہترین کردار ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 14:17:37

Your Thoughts and Comments