ڈرامہ ’’عہدِ وفا ‘‘ ماضی کا ڈرامہ سیریل ’’ ایلفا براوو چارلی‘‘ کا دوسرا حصہ نہیں ہے: مصنف مصطفیٰ آفریدی نے وضاحت کر دی

یہ سیریز بچپن کے دوستوں پر مبنی ہے جوکہ ہمیشہ ایک گل دستے کی مانند ساتھ رہتے ہیں لیکن اُن سب کی زندگی تب تبدیل ہوتی ہے جب وہ کالج کا وقت مکمل کرکے عملی زندگی میں آتے ہیں: مصطفیٰ آفریدی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 11 ستمبر 2019 20:18

ڈرامہ ’’عہدِ وفا ‘‘ ماضی کا ڈرامہ سیریل ’’ ایلفا براوو چارلی‘‘ کا دوسرا حصہ نہیں ہے: مصنف مصطفیٰ آفریدی نے وضاحت کر دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11ستمبر  2019ء)  ڈرامہ عہدِ وفا مصنف مصطفیٰ آفریدی نے وضاحت کی ہے کہ ڈرامہ ’’عہدِ وفا ‘‘ ماضی کا ڈرامہ سیریل ’’ ایلفا براوو چارلی‘‘ کا دوسرا حصہ نہیں ہے۔ مصنف نے پاک فوج کے تعاون سے بننے والے نئے ڈرامے ’’عہدِ وفا‘‘ کو ماضی کے مشہور سیریل ’’ایلفا براوو چارلی‘‘ کا سیکوئل کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

خیالر ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) کاکول میں زیر تربیت چار نوجوانوں کی دوستی پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئیں تھی جس کے بعد سے اس ڈرامہ کو ماضی کا تاریخ ساز ڈرامہ ’ الفا براوو چارلی‘ کے سے منسوب کیا جارہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ یہ ایلفا براوو چارلی کا سیکوئل ہے لیکن اب اس کی تردید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصنف کے مطابق یہ سیریز بچپن کے دوستوں پر مبنی ہے جوکہ ہمیشہ ایک گل دستے کی مانند ساتھ رہتے ہیں لیکن اُن سب کی زندگی تب تبدیل ہوتی ہے جب وہ کالج کا وقت مکمل کرکے عملی زندگی میں آتے ہیں۔ ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، وجاہت علی اور اسامہ خالد بٹ کیڈٹس کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ابتداء میں چاروں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں ایس ایس گینگ اور ایس ایس جی کا لفظ بھی استعمال کیا تھا کیوں کہ ڈرامے میں چاروں کرداروں کے نام شارق، شہریار، شاہ زین اور سعد ہیں جن کے ناموں کی شروعات لفط ایس سے ہوتی ہے جوکہ اس ڈرامہ کو ماضی کے ڈرامے سے منسوب کرنے میں غلط ثابت ہوئی۔

سیفی حسن کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈرامہ رواں ماہ 22 ستمبر مییں نشر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 20:18:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :