پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکارصدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان کی 45ویںبرسی 17ستمبر کو منائی جائے گی

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:54

پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکارصدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان کی 45ویںبرسی 17ستمبر کو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ’’ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو ،اس شہر میں جی تو لگانا کیا ‘‘ ۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکارصدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان کی 45ویںبرسی 17ستمبر کو منائی جائے گی۔استاد امانت علی خان 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔

(جاری ہے)

تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میںاپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے انہوں نے بہت جلد مہدی حسن ،غلام علی اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیںآج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وقت اشاعت : 12/09/2019 - 11:54:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :