نادیہ حسین نئے ڈرامہ میں منفی کردار کریں گی

جمعہ 13 ستمبر 2019 11:49

نادیہ حسین نئے ڈرامہ میں منفی کردار کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین حسیب علی کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے میں منفی کردار کریں گی۔

(جاری ہے)

نادیہ حسین نے اپنے انٹرویو میں بتایاکہ وہ حسیب علی کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے میں منفی کردار نبھاتے دکھائی دیں گی۔ڈرامے کی کہانی گھریلو حالات پر مبنی ہے جس کی کاسٹ میںکنزہ ہاشمی اور سویرا ندیم بھی شامل ہیں۔ ڈرامہ ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے جو دسمبر میں آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/09/2019 - 11:49:32

Rlated Stars :