شمیم آراء بیگم نے مجھے ایکشن ہیروئن کے طو رپر متعارف کرایا ‘ بابرہ شریف

عروج کے دور میں ریٹائرمنٹ لی ،اب دوبارہ ماضی جیسا کام نہیں کر سکتی ‘انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 13 ستمبر 2019 12:26

شمیم آراء بیگم نے مجھے ایکشن ہیروئن کے طو رپر متعارف کرایا ‘ بابرہ شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ انسان عملی زندگی سے جو کچھ سیکھتا ہے وہ اسے کتابوں میںنہیںمل سکتا ، فلم انڈسٹری میں نا خوشگوار تجربات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میری سب سے زیادہ کیمسٹری شمیم آراء بیگم سے ملتی تھی اور انہوں نے ہی مجھے ایکشن ہیروئن کے طو رپر متعارف کرایا ۔

(جاری ہے)

شمیم آراء نہ صرف بڑی اداکارہ تھیں بلکہ بڑی ہدایتکارہ بھی تھیں اور ان کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیں ۔ انہوںنے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلموں میں کام نہیںکرنا کیونکہ میں نے اپنے عروج کے دور میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب میں دوبارہ ایسا کام نہیںکرسکتی جو ماضی میں کر چکی ہوں ۔مجھے ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے لیکن میں انتہائی شکریہ کے ساتھ معذرت کر لیتی ہوں۔
وقت اشاعت : 13/09/2019 - 12:26:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :