اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے،ماہ نور

شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والے دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 ستمبر 2019 12:34

اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والے دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے‘ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لئے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لئے بہت آئیڈیل ہے ان خیالات کا اظہار فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی ووڈ پہنچا دیا اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ میں پرفارم کیا ان دونوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمہ داری کا احساس ہوا۔جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2019 - 12:34:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :