اداکار عمران عباس کی شہرت فلپائن تک پہنچ گئی

فلپائنی کتاب کے سرورق پر تصویر شائع ہونے پر خوش ہوں، عمران عباس

ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:19

اداکار عمران عباس کی شہرت فلپائن تک پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے عمران عباس نقوی نے ایک فلپائنی کتاب میں اپنی تصویر چھپنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ اسٹلیئن سیریز ‘ نامی ایک فلپائنی کتاب نے اپنے سرِ ورق اٴْ ن کی تصویر شائع کی ہے۔عمران عباس نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب اٴْن کے ایک فلپائنی مداح نے بھیجی ہے۔عمران عباس نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ انہیں لوگ دنیا بھرمیں پسند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/09/2019 - 11:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :