اداکارہ نادیہ حسین ڈرامے میں ولن بننے کیلئے تیار

منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، امید ہے جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کریںگے، انٹرویو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:19

اداکارہ نادیہ حسین ڈرامے میں ولن بننے کیلئے تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء)نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے بیوٹی پارلر کے بزنس میں اس حد تک مصروف ہیں کہ وہ طویل عرصے سے ٹیلی ویڑن اسکرینز پر کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بنی لیکن اب اداکارہ بہت جلد ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی جس کی ہدایات حسیب علی دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نادیہ حسین اس ڈرامے میں ولن کا منفی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں ایک منفی کردار نبھانے جارہی ہوں، اس ڈرامے میں سویرا ندیم اور ان کی بیٹی کنزہ ہاشمی بھی موجود ہیں، میں سویرا کی بھابی کا کردار نبھارہی ہوں اور اختر حسنین میرے شوہر بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر مبنی ہے جہاں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مالی پریشانیوں کا بھی سامنا ہوتا ہے، جبکہ گھریلو سیاست بھی اس ڈرامے کی کہانی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی کردار ادا کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے کہ جن لوگوں میں میرے کردار جیسی عادتیں موجود ہیں وہ کچھ سبق ضرور حاصل کرینگے اور بہتر بن سکیں، شاید وہ یہ سمجھ سکیں کہ میرے جیسے کردار سے وہ دوسروں کو کتنی تکلیف دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 11:19:53

Rlated Stars :