صباء قمر فلم’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف، اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی

فلم میں میرا کردار اب تک نبھائے گئے تمام کرداروں سے مختلف ہے،کملی، ہندی میڈیم سے زیادہ بڑی فلم ہے، انٹرویو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:19

صباء قمر فلم’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف، اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) اداکارہ صباء قمر ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ کے بعد فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی، فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صباء قمر اس وقت ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والی فلم ’کملی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز اگلے سال عید پر متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں صباء قمر نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار ان تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جو میں نے اب تک نبھائے، یہ کردار میرے دل سے بیحد قریب ہے لیکن اس کیلئے مجھے بیحد محنت کرنی پڑ رہی ہے، جسمانی طور پر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے فلم کیلئے ہر روز ورک شاپ بھی جانا پڑتا، میں نے ایسا کردار اپنے کیریئر میں اب تک نہیں کیا، کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے کملی، ہندی میڈیم سے زیادہ بڑی فلم ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 11:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :