بطور پروڈیوسر اور اداکار فلم’’ راستہ ‘‘ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے‘ ساحر لودھی

نئے پراجیکٹ کیلئے مسلسل دو سال سے محنت کر رہا ہوں جس پر بہت جلد عملی کام کا آغاز کیا جائیگا‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:16

بطور پروڈیوسر اور اداکار فلم’’ راستہ ‘‘ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے‘ ساحر لودھی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) اداکار و کمپیئر ساحر لودھی نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر اور اداکار 2017میں اپنی فلم’’ راستہ ‘‘ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے ،نئے پراجیکٹ کیلئے مسلسل دو سال سے محنت کر رہا ہوں اور بہت جلد اسے عملی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھائوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ساحر لودھی نے کہا کہ فلم ’’ راستہ ‘‘ کی ناکامی کی وجہ بننے والے تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لیا ہے ۔

اب جو پراجیکٹ شروع کر رہا ہوں اس کیلئے مسلسل دو سال سے محنت جاری ہے ،فلم کی بنیاد اسکرپٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور بہترین لوکیشنز کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فلم ’’ راستہ ‘‘کی ناکامی نے میرا راستہ نہیں روکا بلکہ آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب میں ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ میدان میں آنے کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہوں ۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 13:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :