پانچ سال قبل میرے پاس سانپ تھے تب محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا‘ رابی پیرزادہ

سپیروں سے سانپ لیکر دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کو للکارا تو مجھے نوٹس آگیا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:16

پانچ سال قبل میرے پاس سانپ تھے تب محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا‘ رابی پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) گلوکارہ و اداکار رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرے پاس پانچ سال قبل سانپ تھے تب تو محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا،میں نے سپیروں سے سانپ لے کر دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کو للکارا تو مجھے نوٹس آگیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے پانچ سال قبل سانپ پال رکھے تھے اوران کے ہمراہ مختلف ٹی وی چینلز کے لائیو شوزمیں شرکت کی ۔

ڈرامہ سوپ ناگن کے لئے میرے سانپ استعمال ہوئے لیکن اس وقت محکمہ وائلڈ لائف کو خیال نہیں آیا اب میرے پاس اپنے کوئی سانپ نہیں بلکہ میں نے سپیروں سے سانپ لے کر دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد مودی کو للکا را ہے اور حیرت ہے کہ مجھے نوٹس اور چالان مل گیا ہے ،میں اس حوالے سے اپنی قانونی جنگ لڑوںگی ۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 13:16:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :