قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:10

قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے تھانہ مظفرآباد میں درج قندیل بلوچ قتل کے مقدمہ سرکار بنام وسیم وغیرہ میں ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو بطور گواہ عدالت میں طلب کررکھا تھا جو طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور مقدمہ کی ائندہ سماعت 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/09/2019 - 20:10:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :