ْکشمیری بہن بھائیوں کے لئے جلسہ کا حصہ ہونا میرے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ، مایا علی

پیر 16 ستمبر 2019 12:11

ْکشمیری بہن بھائیوں کے لئے جلسہ کا حصہ ہونا میرے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ، مایا علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکار مایا علی کا کہنا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کے لئے بڑے جلسہ کا حصہ ہونا ان کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مایا علی نے انسٹا گرام پر کشمیر کی آزادی سے متعلق جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ وہ اس جلسے کا حصہ ہیں اور بطور پاکستانی یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختتام نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کی شروعات ہے۔

وقت اشاعت : 16/09/2019 - 12:11:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :