گلوکاری کے شعبے میں آنیوالے نوجوان با اعتماد ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ‘ سارہ رضا خان

اگر والدہ حوصلہ افزائی اور سپورٹ نہ کرتیں تو میں کبھی کامیاب گلوکارہ نہیں بن سکتی تھی‘ انٹرویو میں گفتگو

پیر 16 ستمبر 2019 12:43

گلوکاری کے شعبے میں آنیوالے نوجوان با اعتماد ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ‘ سارہ رضا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء)معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں آنے والے نوجوان با اعتماد ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ،نئے ٹیلنٹ کا اس شعبے کی طرف راغب ہونا کستانی میوزک کی ترویج کے لئے نہایت خوشی کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوںکو سینئرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور کبھی بھی سیکھنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سفارشی لوگوں کی اس شعبے میں کوئی جگہ نہیں جو جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کرے گا صرف وہی جلد عزت اور مقام حاصل کرسکے گا ۔ انہوںنے کہا کہ میری کامیابی میںمیرے استاد اور خاص کر میری والدہ کا بہت کردار ہے اگر وہ میری حوصلہ افزائی اور سپورٹ نہ کرتیں تو میں کبھی کامیاب گلوکارہ نہیں بن سکتی تھی۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 12:43:53