اداکارہ ثناء بٹ کو دل کا دورہ ،ہسپتال داخل

پیر 16 ستمبر 2019 12:43

اداکارہ ثناء بٹ کو دل کا دورہ ،ہسپتال داخل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ثناء بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء بٹ کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں دل کا دور ہ پڑنے کی تشخیص کر کے ان کاعلاج شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیج کے فنکاروںنے ثناء بٹ کے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/09/2019 - 12:43:53