اداکار بڑی چھوٹی سکرین سے نہیں اپنی پرفارمنس سے پہچانا جاتا ہے، ہمایوں سعید

منگل 17 ستمبر 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دروان انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کام کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ان کا پہلا گھر ہے جس میں ان کی شناخت بنی۔انہوں نے بتایا کہ ان کو کئی لوگوں نے ڈرامہ ’’ میرے پاس ہو تم ‘‘ میں کرنے سے منع کیا لیکن وہ یہ ڈرامہ اچھے سکرپٹ کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے تھے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر سے نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس سے بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 10:25:15