فلم ’’باجی‘‘ عزت سے بڑی عزت ملی ، اداکارہ میرا

منگل 17 ستمبر 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم ’’باجی‘‘ میں کام کرنے کے بعد لوگوں نے مجھے وہ عزت دی جس کی مجھے خواہش تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے فلم ’’باجی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے کی بعد ان کو لوگوں سے وہ عزت ملی جس کی انہیں خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار اور باقی عملہ فلم کا نام بدلنا چاہتا تھا لیکن وہ اس کے حق میں نہیں تھیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کبھی بھی چھپ کر نہیں کریں گی لیکن جب بھی کریں گی تو سب کو اس فیصلے سے آگاہ ضرور کریں گی۔

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 10:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :