معاشرے میں خاتون کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی قدر نہیں کی جاتی، ثناء جاوید

منگل 17 ستمبر 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتیں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی قدر نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

ایک انڑویو کے دروان ثناء جاوید کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ایک خاتون اپنے حق کے لئے بولتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بری ہے بلکہ وہ اپنے ساتھ ہونے سماجی نا انصافیوں سے تنگ آچکی ہوتی ہے اور ان کو مزید سہنے کی سکت نہیں رکھتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’’ ڈر خدا سے‘‘ میں کام کرنے کا مقصد معاشرے میں خواتین سے ہونے والی زیادتیوںسے آگاہ کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 10:25:16