راحمہ علی31 برس کی ہو گئیں

منگل ستمبر 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ راحمہ علی31 برس کی ہو گئیں، انہوں نے اپنی سالگرہ پر ملنے والے پیغامات کے جواب میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سالگرہ ان کے لیے ہمیشہ سے بہت اہم رہی ہے، اس کے لییوہ بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہیں کیونکہ زندگی میں باقی تمام چیزیں بہت ہی فضول ہیں، اس لیے وہ اپنی سالگرہ پرسب بھول کر صرف خوش ہوتیہیں، لیکن آج وہ ہمیشہ سے زیادہ ڈپریشن کا شکارہیں اورایسا محسوس کررہی ہیں جو وہ بیان بھی نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں والد عابد علی کے انتقال کا صدمہ سہنے والی رحمہ نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخصیت جو ہمیشہ آپ کو بتاتی رہی کہ ڈپریشن سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے ، ان دنوں خود اس کے تاریک سائے میں ہے، وہ 5 ستمبرکو چل بسے تھے، اس لیے میرے لیے مسکرانا بھی مشکل ہے۔ ان کی برسی ہمیشہ میری سالگرہ سے 10 دن پہلے گزرے گی، میرا نہیں خیال کہ میں دوبارہ کبھی بھی اپنی سالگرہ منانے کے قابل ہوں گی، لیکن سالگرہ کی مبارکباد دینے پر آپ سب کی شکرگزار ہوں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 10:30:19

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments