فلم ’’باجی‘‘ کے لئے اداکارہ میرا کے بعد عفت عمر دوسرا انتخاب ہو سکتا تھا، ثاقب ملک

منگل ستمبر 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ہدایتکار ثاقب ملک نے کہا کہ فلم ’’ باجی‘‘ لے لئے میرا کے بعد عِفت عمر دوسرا انتخاب ہو سکتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران فلم ’’باجی ‘‘ کے ہدایت کار ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ اگر میرا اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول نہ کرتیں تو اس فلم کے لئے ان کا دوسرا انتخاب عفت عمر ہوتیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فلم بناتے ہوئے ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ شائقین کے سامنے کوئی ایسا موضوع رکھیں جس کو سراہا جائے اور وہ ہمیشہ ان کے ذہن میں رہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 11:35:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments