اداکاری چھوڑ دینے کا افسوس ہے، نِدا یاسر

منگل ستمبر 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) مارننگ شو کی میزبان اور سابق اداکارہ نِدا یاسر کا کہنا ہے کہ انہٰٰیں جلد اداکاری چھوڑ دینے کا افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ندا یاسر کا اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بچے ان کی شوبز فیلڈ کی وجہ سے نظر انداز ہوں کیونکہ اداکاری ایک فل ٹائم جاب ہے جو بھرپور توجہ مانگتا ہے ،اس لئے انہوں نے اداکاری کو چھوڑ کر میزبانی کی طرف رخ کیا لیکن انھیں کہنا تھا کہ انہیں اداکاری جلد چھوڑ دینے پر افسوس ہوتا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کو یاسر نواز کے ساتھ کام کرنے والی اداکاروں سے حسد محسوس کرنے کے باوجود ان سے خوش اخلاقی سے بات کرتی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 11:35:14

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments