ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر میاں بیوی 23 ستمبر کو طلب

منگل 17 ستمبر 2019 20:22

ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر میاں بیوی 23 ستمبر کو طلب
لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) لاہور کی فیملی عدالت نے ماڈل فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اداکار و گلوکار محسن عباس اور ماڈل فاطمہ سہیل کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا، فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے دونوں میاں بیوی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،عدالت کے روبرو ماڈل فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شوہر ذہنی مریض ہے جوکہ میری دیکھ بھال نہیں کرسکتا ،محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جوکہ میرے پیسے ہڑپ کرنا چاہتا ہے لہذا میںمحسن عباس کے ساتھ مزید زندگی گزار نہیں سکتی، استدعا ہے کہ عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کرے۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 20:22:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :