سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا، قتل میں ملوث مقتولہ کا بھائی گرفتار بھی کر لیا گیا

پولیس کی جانب سے قاتل کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ماں نے بیٹے کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 ستمبر 2019 22:31

سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا، قتل میں ملوث مقتولہ کا بھائی گرفتار بھی کر لیا گیا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) سوات سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا، قتل میں ملوث مقتولہ کا بھائی گرفتار بھی کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے قاتل کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ماں نے بیٹے کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

سات سے تعلق رکھنے والی مقامی پشتو گلوکارہ ثناء کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ثناء کو اس کے اپنے ہی بھائی نے قتل کیا تھا اور بعد ازاں فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ ثناء کو اس کے بھائی قاسم علی نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں ثناء ہسپتال میں دوران علاج چل بسی تھی۔ تاہم ثناء نے مرنے سے قبل ہی پولیس کو اپنے بیان ریکارڈ کروا کر تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا تھا۔

ثناء کے بیان کی روشنی میں ہی پولیس نے قاتل قاسم علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور اب اسے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی مینگورہ ظاہر شاہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے۔ جبکہ قاتل قاسم علی کی گرفتاری کے بعد متقولہ ثناء کی والدہ نے قاتل بیٹے کیلئے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 22:31:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :