سائرہ شیروز، عاصم اظہر کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی

بدھ 18 ستمبر 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) اداکارہ سائرہ شیروز عاصم اظہر کے ساتھ ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی سات اقساط پر مبنی ویب سیریز میں سائرہ شیروز عاصم اظہر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جس کے پروڈیوسر وقاص رضوی ہیں، سیریزکی کاسٹ میں ہارون رشید، سائرہ شیروز اور عاصم اظہر شامل ہیں، سیریز کی عکس بندی جاری ہے جو اکتوبرمیں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/09/2019 - 11:15:15