صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 18 ستمبر 2019 20:36

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی کل منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پنجابی فلموں کے ورسٹائل صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خان کی دسویں برسی20ستمبرجمعہ کو منائی جائے گی برسی کے سلسلے میںفلمی حلقوں میںیوسف خان کی روح کے ایصا ل ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی تقریبات منعقد کی جائیںگی۔یوسف خان پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے نصف صدی تک فلم انڈسٹری پر راج کیاتھا۔

(جاری ہے)

اداکار یوسف خان نی1954ء میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاستر کی دہائی یوسف خان کے عروج کا زمانہ تھا۔اداکار یوسف خان زندگی بھر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلا ف رہے وہ پیدائشی مسلم لیگی تھے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے محبت کی حد تک عقیدت رکھتے تھے۔یوسف خان کی پچاس سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیالیجنڈ یوسف خان 20ستمبر2009ء کو انتقال کر گئے ۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 20:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :