گانوں کا نیا البم میرے دلی جذبات کی عکاسی کرتا ہے، ٹیلر سوئفٹ

جمعرات 19 ستمبر 2019 11:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ان کے گانوں کا نیا البم ’’لوًر‘‘ ان کے لئے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ان کی یہ البم بہت اہم ہے کیونکہ اس کے گانے بالخصوص ٹائیٹل گانا’’لوًر‘‘ ان کے دلی جذ بات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس البم کے لئے بہت پرجوش ہیں اور اس کا ہر گانا اپنے مداحوں کے ساتھ گُنگنانا چاہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ اس البم کے گانے ان کے چاہنے والوں کو اچھے لگیںگے اور وہ اس البم پر مختلف ممالک میں کنسرٹ بھی کریں گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2019 - 11:14:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :