پاکستان کی ہر گھریلو خاتون ’’سُپر وومن‘‘ ہے، وینزا احمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 11:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزا احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر گھریلو خاتون ’’سپر وومن ‘‘ہے۔ ایک انٹرویو میں ونیزا احمد نے کہا کہ گھرداری،اداکاری اور ماڈلنگ سے زیادہ مشکل کام ہے اور وہ پاکستان کی ہر ہائوس وائف کو ’’سپر وومن ‘‘ سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بجلی کا کام بہت اچھے سے کرلیتی ہیںسوئچ وغیرہ خراب ہوں تو وہ خود ہی ٹھیک کر لیتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماڈلنگ مجبوراً کی کیونکہ والد کے گرز جانے کے بعد والدہ معاشی طور پر بہت پریشان تھیں اور وہ اپنی والدہ کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھیں۔ یاد رہے ونیزا طویل عرصہ بعد ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ’’ عِہد وفا‘‘ میں احد رٖضا میر کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیںگی۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 11:14:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :