اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں، جونہی ملا شادی کرلوں گی‘ صبا قمر

جب شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو کم حوصلہ تھی ‘ شوبز انڈسڑی نے مجھے بہت نڈر بنا دیا ہے‘انٹرویو

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:01

اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں، جونہی ملا شادی کرلوں گی‘ صبا قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ بہت کم حوصلہ تھیں، شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے ، اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران صباقمر نے کہا جب انہوں نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جیسے انہیں کوئی ایسا شخص نظر آیا تو وہ فورا شادی کرلیں گی۔ صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ،?ضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔

وقت اشاعت : 19/09/2019 - 12:01:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :