فواد خان کی اداکاری اور گلوکاری کے بعد فلم سازی کی بھی تیاریاں

فواد خان فلم میں نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) اداکاری اور گلوکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فواد خان نے اب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کی فلم مولا جٹ کی ریلیز مختلف مشکلات کی وجہ سے آئندہ برس تک ملتوی ہوگئی ہے تاہم اب انہوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

فلم میں وہ نابینا شخص کا کردار ادا کریں گے۔فواد خان کے مدمقابل مرکزی کردار ماہرہ خان ادا کریں گی تاہم دیگر کرداروں کے حوالے سے نام سامنے نہیں آسکے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد فواد خان بطور اداکار ٹی وی یا فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے، ان کی فلم مولا جٹ کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2019 - 22:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :