جانوروں سے نہیں انسانوں سے ڈرلگتا ہے ، عائشہ عمر

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انھیں جانوروں سے نہیںانسانوں سے ڈرلگتا ہے ۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویومیں بکرہ منڈی جانے بارے سوال کے جواب میںکہا کہ وہ زندگی میں ایک بار بکرہ منڈی گئی ہیں جس پر میزبان نے کہا کہ آپ کو ڈر نہیں لگتا تو انہوں نے کہا کہ انہیں انسانوں سے ڈرلگتا ہے جانوروں سے نہیں، اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ ڈیڑھ سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور ان کی والدہ کوجائیداد سے کوئی حصہ نہیں دیا گیا وہ پڑھی لکھی تھیں تو انہوں نے ٹیچنگ کی اور ہماری پرورش کی۔

کھانے پینے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیںکھانے کا بہت شوق ہے اور انہوں نے ریگولر ڈائٹ کبھی نہیں کی، شادی بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی خواہش ہے کہ وہ کسی ترک مسلمان سے شادی کریں۔انہوں نے کہا کہ مایا علی نے خود کو تھوڑے سے وقت میں خود کو اتنا بہتر کیا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ دونوں الگ الگ لڑکیاں ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 10:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :