شوبز کی چکاچوند سے دور بھاگتا ہوں، عاطف اسلم

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ وہ شوبز کی چکاچوند سے دور بھاگتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ان کو اکیلے رہنا پسند ہے اور شوبز کی چکا چوند کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی آواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اکثر نامور فنکاروں کے کہا کہ میری آواز سے کوئی اکتاتا نہیں ہے اس میںکوئی اپنا پن محسوس ہوتا ہے ، پہلی دفعہ خالی گھر میں گایا تو مجھے احساس ہوا کہ میںگا سکتا ہوںاور جب میں موسیقی کو سننا شروع کیا تو پہلی دفعہ پٹھانے خان صاحب کو سنا تھا۔

شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انہوں نے اپنی بیوی سارہ کو ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور سات سال تک وہ ایک دوسرے سے بات کرتے رہے اور جب میں کمانے کے قابل ہو گیا تو میں نے ان سے شادی کرلی۔ یادرہے عاطف اسلم کوک سٹوڈیو سیزن 7میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی ترتیب دیں گے۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 10:55:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :