وقت آ گیا کہ عالمی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر فلمیں بنائیں‘ منشا پاشا

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ماڈل و اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر فلمیں بنانی چاہئیں، پاکستانی فلموں کو بیرون ممالک کے فیسٹیولز میں اعزازات ملنا ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میری فلم لال کبوتر کی بڑے ایوارڈ کیلئے نامزدگی خوش آئند امر ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ کو مدنظررکھ کر بنائیں ۔منشا پاشا نے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں اب ہماری فلموں کے فنکار بھی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کا حصہ بنیں گے۔ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ سینما انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ہمیں ملکی فلموں کی سرپرستی کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 12:21:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :