ماضی کی کامیاب ماڈل ونیزہ احمد کی’’عہد وفا‘‘کیساتھ اسکرین پر واپسی

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ (کل) 22 ستمبر سے نشر ہوگا

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) کل 22ستمبر کو ریلیز ہونے والے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کے حالیہ ٹیزر کو انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی ہے۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کے بہت سے بہترین اداکار موجود ہیں جن میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی، احمد علی اکبر، زارا نور عباس اور علیزے شاہ شامل ہیں۔ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ (کل) 22 ستمبر سے نشر ہوگا۔

اور اب اس ڈرامے کی کاسٹ کا حصہ وہ ماڈل بننے جارہی ہیں جن کا ایک دور میں پاکستان کی فیشن انڈسٹری پر راج رہا ہے۔پاکستان کی کامیاب ماڈل ونیزہ احمد جب ماڈلنگ کی فیلڈ میں موجود تھی تو ہر فوٹو شوٹ پر ان کا قبضہ رہا اور ہر فیشن شو میں وہی شو اسٹار کے طور پر سامنے آئیں۔ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا کہ وہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر کی والدہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ونیزہ کا کہنا تھا کہ میں اس ڈرامے میں ڈاکٹر کا کردار نبھارہی ہوں، زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی البتہ اتنا ضرور کہوں گی کہ اس ڈرامے کی کہانی محبت پر مبنی ہے، محبت اپنے دوستوں سے، اپنے ملک سے، اپنی فیملی سے اور وہ محبت، جو ایک ماں کو اپنے بچوں سے ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈراما الفا براوو چارلی کا سیکوئل نہیں، ہاں لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ کردار ویسے ہی ہوں گے، الفا براوو چارلی میں موجود فراز، اس ڈرامے میں بھی وہی کردار نبھارہے ہیں اور میں ان کی اہلیہ بنی ہوں، اس ڈرامے کی کہانی فراز کی فیملی پر مبنی ہے، جس میں 3 اور لڑکوں کی کہانی جڑ جائے گی، یہ چاروں دوست ایک کالج میں تعلیم حاصل کریں گے اور مستقبل میں اپنے الگ الگ کیریئرز کا انتخاب کرلیں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 12:21:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :