میرا کو تنگ کرنے کا کبھی نہیںسوچا، ریماخان

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اداکارہ ریماخان نے کہا اداکارہ میرا ان کے لئے بہنوں جیسی ہیں۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ میرا کو وہ اپنی بہن کی طرح سمجھتی ہیں اور ان سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ان پر ناراض ہونا چھوڑ دیں، وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

میرا نے کبھی بھی اپنے کریئر میںکسی کی راہ میں رکاوٹ حائل نہیں ڈالی اور نہ ہی کبھی کسی اداکارہ کو تنگ کیا ہے۔ اس سو قبل ایک شو میں میرا کا کہا تھا کہ اداکارہ ریما نے انہیں کریئر کے ابتدائی ایام میں بہت تنگ کیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/09/2019 - 13:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :