ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس ،ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پرجرح مکمل ،سماعت 23 ستمبرتک ملتوی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:19

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس ،ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پرجرح مکمل ،سماعت 23 ستمبرتک ملتوی
ملتان ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور مزید بحث کے لیے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں سماعت کے دوران ڈی ایس پی عطیہ جعفری پیش ہوئیں جن کے بطور گواہ قلمبند کرائے گئے بیانات پر کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔سماعت کے دوران ملزمان وسیم ، مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، حق نواز , ظفر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وقت اشاعت : 21/09/2019 - 18:19:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :