فلم جینیفرز باڈی میں عریاں کردار ادا کرنے سے شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئی،میگن فاکس

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:32

فلم جینیفرز باڈی میں عریاں کردار ادا کرنے سے شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئی،میگن فاکس
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ٹرانسفارمر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ 33 سالہ میگن فاکس نے اعتراف کیا ہے کہ عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوئیں۔میگن فاکس نے 2001 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اپنی تیسری فلم کنفیشنز آف ٹین ایج ڈرامہ کوئین سے شہرت ملی، تاہم وہ 2007 میں ریلیز ہونیوالی اپنی چوتھی فلم ٹرانسفارمرز سے فلم سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

(جاری ہے)

2009 میں ریلیز ہونیوالی ان کی ہارر کامیڈی فلم جینیفرز باڈی میں بولڈ کردار انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر لے گیا۔فلم کی ریلیز کو ایک دہائی مکمل ہونے پر شوبز ویب سائٹ ای آن لائن کے سامنے اداکارہ میگن فاکس نے اعتراف کیا کہ اس فلم میں عریاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئیں۔اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک واقعے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ کئی افراد سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے بہانے قریب آ کر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں اور کچھ افراد کو قتل بھی کردیتی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2019 - 20:32:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :