اولاد نرینہ نہ ہونے کی وجہ سے ابو نے امی کو چھوڑ کردوسری شادی کر لی، سونیا حسین

اتوار ستمبر 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ بچپن بہت مشکل سے گزارا ، بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے ابو نے دوسری شادی کر لی اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کہا کہ میری امی اکلوتی تھیں اور پھر جب میں پیدا ہوئی تو رشتے داروں نے بیٹی ہونے کا طعنہ دیا اور پھر میری دوسری بہن ہوئی تو میرے والد معاشرے کے دبائو میں آگئے اور انہوں نے ہمیں چھوڑ کر دوسری شادی کر لی، پھر دوسری بیوی سے ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا اور اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد میری والدہ کو بھی اللہ تعالی نے بیٹے سے نوازا اور اب میرے والد ہفتے میں دو تین دن ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب ان کے اور ان کے والد کے درمیان وہ پہلے والا رشتہ نہیں ہے اب ان کے درمیان ایک خلیج حائل ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اب وہ گزری باتوں پر بات نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ سب بھولنا چاہتی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/09/2019 - 10:40:21

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments