رشتوں کی مضبوطی کے لئے والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، ثمینہ پیرزادہ

اتوار 22 ستمبر 2019 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں والدین اور بچوں میں موجود انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، اپنے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خاندان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھاہے اور شاید والدین کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے رویے اور عمل سے ان کے بچے کتنا سفر کرتے ہیں اور ان کی معافی سے ان کے بچوں کی نظروں میں ان کا مقام کتنا بڑھتاہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کے رویوں سے یہ بات سیکھی ہے کہ والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے جو کہ ان کے والدین نے نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر کبھی زندگی میںکوئی ایسا موڑ آیا کہ انہیں اپنے بچوں سے معافی مانگنی پڑی تو وہ بالکل بھی دیر نہیں کریں گی، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2019 - 10:40:22