فلم’’جوکر‘‘ اکتوبر میں ریلیز ہو گی

دوسری جوکر بنانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں‘ہدایت کار

پیر 23 ستمبر 2019 12:46

فلم’’جوکر‘‘ اکتوبر میں ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر' ویسے تو اکتوبر میں ریلیز ہوگی تاہم وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کے بعد اس کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ ریلیز کے کچھ روز بعد ہی اس فلم کے سیکوئل کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔رپورٹ ہیں کہ فلم کو اتنی زیادہ داد ملنے کے بعد ٹیم اس کی دوسری فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اًپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔فلم کے سیکوئل کے حوالے سے ہدایت کار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ابھی پہلی فلم کی ریلیز کا انتظار ہے، دوسری جوکر بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی منصوبہ نہیں کیا۔فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھایا ہے جس کی پرفارمنس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 12:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :