کامیڈی سیکھنے سے نہیں آتی بلکہ یہ خدا کا تحفہ ہوتی ہے ‘ اداکار سخاوت ناز

فنکار کیلئے کسی کو رلانا بہت آسان ہے لیکن لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل کام ہے‘خصوصی گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 13:25

کامیڈی سیکھنے سے نہیں آتی بلکہ یہ خدا کا تحفہ ہوتی ہے ‘ اداکار سخاوت ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ فنکار کیلئے کسی کو رلانا بہت آسان ہے لیکن لوگوں کو ہنسانا بہت مشکل کام ہے، میر اشمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرتے ہیں، کامیڈی سیکھنے سے نہیں آتی بلکہ یہ خدا کا تحفہ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘ ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ لیجنڈ اداکار امان اللہ ، سہیل احمد، خالد عباس ڈار اوردیگر سینئر اداکارہمارے لئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم جو کچھ بھی ہیں انہی کی بدولت ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اس وقت میں اور میرے بھائی ساجن عباس نے کامیڈی کے میدان میں اپنی منفر د شناخت او رپہچان بنا رکھی ہے اور دونوں کا سٹائل ایک دوسرے سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے حوالے سے پاکستان بھارت سے بہت آگے ہیں اور خاص طو رپر بھارت کے مشرقی پنجاب سے تعلق والی سکھ برادری ہمارے ڈراموں کو بہت پسند کرتی ہے ۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 13:25:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :