سینئرزکونظر انداز کرکے نئے اداکاروںکو حکومت کی جانب سے ایوارڈ دینا سمجھ سے بالا تر ہے‘ زیبا شہناز

ذوالقرنین حیدر، شہزاد رضااور اسلم شیخ جیسے سینئر اداکارچار دہائیوں سے کام کر رہے ہیں ‘ سینئر اداکارہ کی گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) سینئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ کا کوئی معیار مقررہونا چاہیے کیونکہ سینئر زکونظر انداز کرکے نئے اداکاروںکو ایوارڈ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہرحوالے سے میرٹ کی بات کی جاتی ہے لیکن افسوس کہ جب صدارتی ایوارڈ کی بات آتی ہے تو سینئر زکونظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے خود کسی ایوارڈ کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ میرے پرستاروںکی محبت میرا ایوارڈ ہے لیکن ذوالقرنین حیدر، شہزاد رضااور اسلم شیخ جیسے سینئر اداکارجنہیں ٹی وی پر کام کرتے ہوئے چار دہائیاں گزر چکی ہیں انہیں ہر بار نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ میرا مطالبہ ہے کہ ایوارڈز کی تقسیم کیلئے شفافیت کاعمل ضروری ہے اور اس کے لئے سینئرز اداکاروں کی کمیٹی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب سینئرز اپنے کیرئیر کے بعد پیدا ہونے والے اداکاروںکو صدارتی ایوارڈ ملتے دیکھتے ہیں تو ہیں تو پھر ان کے ذہنوں میں بھی شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 13:25:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :