شیر میاندادخان اور سائرہ نسیم نے’’صوفی سٹوڈیو ‘‘ سیزن 2کے لیئے ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

پیر 23 ستمبر 2019 21:54

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد شیرمیاندادخان اور گلوکارہ سائرہ نسیم نے’’ صوفی سٹوڈیو ‘‘ سیزن2کے لیئے ریکارڈنگ کا آغاز کردیا،آن لائن کے مطابق ان دنوں اس سیزن کے لیئے نئے گانوں کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو میں جاری ہے اس سیزن ٹو میں شیر میاندادخان معروف گلوکاروں کے ہمراہ گیت ریکارڈکروائیں گے۔

’’صوفی سٹوڈیو‘‘ سیزن2 کے کوآرڈینیٹر معروف شاعر قیصر ندیم گڈو ہیں جو اس سے قبل سیزن ون کو ریکارڈ کروا چکے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔ایک ملاقات کے دوران شیرمیاندادخان نے بتایاکہ اس سے قبل انہوں نے سیزن ون میں گلوکار ناصر بیراج،فرحانہ مقصود،انضی،عارف بٹ و دیگر کے ساتھ صوفی کلام ریکارڈ کروائے تھے جنہوں نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی اور اب انہوں نے اس کے سیزن2 کے لیئے ریکارڈنگز کا آغاز کردیا ہے جس میں وہ ربیعہ منہاس کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر چکے ہیں اور اب وہ پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کے ساتھ بھی صوفی کلام ریکارڈ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیرمیانداد خان نے مذید کہاکہ جس طرح پرستاروں نے سیزن ون کو بے پناہ مقبولیت بخشی تھی اسی طرح ان کا سیزن2 بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 21:54:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :